google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

خیبر پختونخوا نیب نے سونے کی نیلامی میں بے ضابطگیاں پکڑ لیں

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

، بیورو چیف پاکستان،

ایس این این

قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارے سونے کے بلاکس کی نیلامی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے، جن سے صوبے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

نیب کے مطابق، سونے کے بلاکس کی ریزرو قیمت جان بوجھ کر غلط مقرر کی گئی اور پشاور کے نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس ان جیالوجی (NCEG) کی 2015ء کی اسٹڈی کو نظر انداز کر دیا گیا۔

بیورو کا کہنا ہے کہ نیلامی کے عمل میں خیبر پختونخوا آکشن رولز 2022ء پر عمل کرنے کے بجائے مخصوص بولی دہندگان کو فائدہ پہنچانے کے لیے مداخلت کی گئی۔

مزید برآں، نیب نے انکشاف کیا کہ لیز ہولڈرز کھلے عام سب لیٹنگ کر رہے ہیں اور فی ایکسکیویٹر ہفتہ وار 5 سے 7 لاکھ روپے وصول کر رہے ہیں۔

اندازے کے مطابق ان کی مجموعی آمدنی ہفتہ وار 75 کروڑ سے ایک ارب روپے تک ہے، جو کھربوں میں جا پہنچتی ہے، جبکہ حکومت کو محض قلیل رقم وصول ہو رہی ہے۔