شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
لاہور: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لیے کمپنیوں سے پیشکش طلب کر لی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کو 12 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی اے اے کے مطابق تمام درخواستیں شعبہ پلاننگ ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرانا لازمی ہوں گی۔