اسکینڈے نیوین نیوز اردو

بابر اعظم کے اسکواڈ سے باہر، والد کا جذباتی پیغام
بابر اعظم کے اسکواڈ سے باہر، والد کا جذباتی پیغام

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد، محمد اعظم، نے بیٹے کے اسکواڈ سے باہر رہ جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا۔

محمد اعظم نے اپنے پیغام میں صبر، محنت اور دعاؤں پر زور دیا۔ انہوں نے لکھا کہ کرکٹ کے میدان میں کامیابی محنت اور اللہ کی رضا سے ملتی ہے۔ والد نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ بابر کی جدوجہد پر فخر کرتے ہیں اور دعا ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ مزید کامیابیاں حاصل کریں۔

محمد اعظم نے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے والے تمام کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان کی عزت اور وقار کے نمائندے ہیں، اور قوم ان سے بہترین کارکردگی کی توقع رکھتی ہے۔