google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

کراچی چور سامان لوٹ کر دیواروں پر ڈرائنگ بنا گئے

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید فیز ٹو میں چوری کا ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں ملزمان قیمتی سامان لوٹنے کے بعد گھر کی دیواروں اور آئینوں پر پراسرار ڈرائنگ اور نشانات بنا گئے۔

پولیس کے مطابق، ملزمان نے گھر کے تیسرے فلور میں داخل ہو کر تقریباً 9 لاکھ روپے مالیت کا سامان چرا لیا، جس میں دو دلہن کے قیمتی جوڑے (تقریباً 3 لاکھ روپے مالیت)، 25 برانڈڈ کڑھائی والے سوٹ، 3 لاکھ روپے نقد، 3 پیک موبائل فونز، 2 اسمارٹ واچز، 50 ہزار روپے کے برقی آلات، 1 لاکھ 50 ہزار روپے کے مصنوعی زیورات اور 35 ہزار روپے کا ایک قیمتی سوٹ کیس شامل ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق، سب سے زیادہ حیران کن پہلو وہ عجیب و غریب ڈرائنگ اور نشانات تھے جو چوروں نے لپ اسٹک سے دیواروں اور ڈریسنگ ٹیبل کے آئینوں پر بنائے۔ بچوں اور خواتین کی تصاویر پر سرخ نشان لگائے گئے، جبکہ شیشے پر فلمی انداز میں ڈیزائن بھی چھوڑے گئے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور اس پہلو پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ آیا یہ واردات کسی نفسیاتی رجحان یا کسی خاص پیغام کا حصہ ہے۔