چین میں پل حادثہ سات ہلاک، نو لاپتہ

ایس این این نیوز اردو

August 22, 2025

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

شمال مغربی چین میں زیرِ تعمیر پل پر رسی ٹوٹنے کے واقعے میں سات افراد ہلاک جبکہ نو افراد لاپتہ ہوگئے، سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ صوبہ چنگھائی میں دریائے زرد پر بننے والے پل پر جمعہ کی صبح تقریباً 3 بجے پیش آیا، جب رسی ٹوٹنے کے وقت 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ مینیجر موقع پر موجود تھے۔

یہ پل سچوان-چنگھائی ریلوے کا حصہ ہے اور دنیا کا سب سے بڑے اسپین والا ڈبل ٹریک ریلوے کنٹینیوس اسٹیل ٹرس آرچ برج قرار دیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی یہ دریائے زرد پر تعمیر ہونے والا چین کا پہلا ریلوے اسٹیل ٹرس آرچ برج بھی ہے۔

Leave a Comment