google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

کے پی میں تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 10 لاکھ روپے مقرر

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کے معاوضے میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ مکمل طور پر تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردیا گیا ہے، جبکہ جزوی متاثرہ گھروں کا معاوضہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب میں بہہ جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو 15 ہزار روپے اور فوڈ پیکج کے تحت بھی 15 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مال مویشیوں کے نقصانات کی ادائیگیاں بھی جلد شروع کی جائیں گی۔