google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا اغوا، نامعلوم افراد ملوث

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 مسلح نقاب پوش افراد نے ان کے بیٹے شاہ ریز کو لاہور میں واقع ان کے گھر سے اغوا کر لیا ہے۔

علیمہ خان کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے اور شاہ ریز کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی، سلمان اکرم راجہ نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اغواکاروں نے نہ صرف شاہ ریز بلکہ ان کے ساتھ موجود ملازم کو بھی ساتھ لے لیا۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ اغواکاروں نے سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر تشدد کیا اور اہل خانہ کو ہراساں بھی کیا۔

اس واقعے کے بعد، علیمہ خان اور ان کے اہل خانہ شدید صدمے میں ہیں اور انہوں نے حکومت سے فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔