اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سنجے کپور کی وفات کے بعد خاندانی جائیداد پر قانونی تنازع
سنجے کپور کی وفات کے بعد خاندانی جائیداد پر قانونی تنازع

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

بولی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور معروف بزنس ٹائیکون سنجے کپور، جو موبلیٹی کمپنی سونا کامسٹار کے چیئرمین تھے، جون میں 53 سال کی عمر میں دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ ان کی وفات نے سب کو صدمے میں ڈال دیا۔

سنجے کپور کے انتقال کے بعد، خاندانی جائیداد اور کاروبار پر دعوؤں کو لے کر قانونی تنازع نے زور پکڑا۔ سنجے کی بہن مندرا کپور نے انکشاف کیا کہ کس طرح سنجے کی اہلیہ پریا سچدیو نے ان کی والدہ پر قانونی کاغذات پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

مندرا کا کہنا تھا کہ یہ دباؤ ان کی والدہ کے لیے کافی تکلیف دہ تھا اور قانونی کارروائی میں شامل ہونے کی مجبوری تھی، جس نے خاندانی تعلقات کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔