عابدہ کاہلوں
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
ایس این این اردو پاکستان
گزشتہ روز سعودی شاعر سعود بن معدی القحطانی کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد، ان کے چاہنے والوں نے گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ وہ سلطنت عمان کے صوبہ ظفار میں جبل سمحان کی ڈھلوان سے پھسلنے کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے
جبل سمحان کا شمار علاقے کے بلند ترین پہاڑوں میں ہوتا ہے جس کی بلندی سطح سمندر سے 2100 میٹر سے زیادہ ہے۔ یہ اپنی دل کش فطری خوب صورتی اور ماحولیاتی تنوع کی وجہ سے مشہور ہے اور سلطنت عمان کے جنوبی ساحل کے ساتھ پھیلی ہوئی ظفار کے پہاڑی سلسلے کا حصہ ہے۔
نایاب جانوروں کی پناہ گاہ
یہ پہاڑ ہر سال جون سے ستمبر تک موسمی دھند میں لپٹا رہتا ہے، جس کی وجہ سے موسم خوش گوار، ٹھنڈا اور مرطوب ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ علاقہ نایاب پودوں اور جانوروں کی مختلف اقسام کا مسکن ہے، جن میں عربی چیتا بھی شامل ہے جو معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔
یہ پہاڑ اپنی وادیوں اور میدانوں کے ساتھ دل کش نظارے پیش کرتا ہے اور قدرتی حسن، فوٹوگرافی اور کوہ پیمائی کے شوقین افراد کے لیے مثالی مقام سمجھا جاتا ہے۔