شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
کراچی کے صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش سانگھڑ سے ملی
کراچی پریس کلب کے رکن اور صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش سانگھڑ سے ملی ہے۔ خاور حسین کی لاش حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر ان کی گاڑی سے ملی۔ پولیس کے مطابق خاور اپنی گاڑی میں موجود تھے، کنپٹی پر گولی لگی ہوئی ہے جبکہ پستول ان کے گود میں ہاتھ میں پڑی ہے۔ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں، فی الوقت کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی ۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی سے پستول اور موبائل فون ملا ہے جنھیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔ خاور حسین کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے رکن تھے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے خاور حسین کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی۔