google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

کے پی میں سیلاب کی تباہ کاریاں، لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری، بونیر میں 190 افراد کی نماز جنازہ ادا، میتوں کے لیے تابوت کم پڑگئے

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

کے پی میں سیلاب کی تباہ کاریاں، لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری، بونیر میں 190 افراد کی نماز جنازہ ادا، میتوں کے لیے تابوت کم پڑگئے

خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، ملبے سے لاشیں نکالنے اور اموات کا سلسلہ بھی نہ رک سکا ،رابطہ پلوں اور سڑکوں کے بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ، بونیر،تورغر ،باجوڑ، شانگلہ ، مانسہرہ اور بٹگرام کے متاثرہ علاقوں میں ہر طرف تباہی، قیامت صغریٰ کا منظر ،فضا سوگوار ، جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئیں، بونیر کے متاثرہ علاقوں میں 190افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، میتوں کے لئے تابوت کم پڑ گئے، پیر بابا کا گائوں بیشونڑی صفحہ ہستی سے مٹ گیا،گائوں کا کوئی گھر سلامت نہ بچا، قادر نگر، گوکند اور چغرزئی بھی شدید متاثر ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 351ہوگئی ہے، آزاد کشمیر اور گلگت میں 21اموات کی تصدیق کی جاچکی ہے ،پنجاب کے مختلف شہروں میں کلائوڈ برسٹ کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ، محکمہ موسمیات نے میانوالی ، چکوال،تلہ ٹک میں نئی آفت کی پیشگوئی کر دی ۔ این ڈی ایم اے نے آنے والے دنوں میں پنجاب کے مختلف مقامات پر کلاؤڈ برسٹ اور مقامی سطح پر سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔ این ڈی ایم اے ایکسپرٹ محمد طیب کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے، مشرقی اور مغربی ہواؤں کے ملاپ سے مون سون اسپیل کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔گنگ اور