شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
سعودی عرب کے شہر ابھا میں تفریح کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ خاندان سیر و تفریح کے لیے ابھا کے پہاڑی مقام پر موجود تھا کہ اچانک بجلی کڑکی اور سیدھی ان پر آگری۔ اس واقعے میں 22 سالہ بیٹی اپنی والدہ کے ساتھ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دوسری بیٹی کو شدید زخم آئے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سعودی عرب میں موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا تھا۔
