شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق مقتولین اور ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، اور واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔