شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
سکھر: نارا کینال پر کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مگرمچھ خاتون کو کئی میٹر پانی میں گھسیٹ کر لے گیا۔
چیخ و پکار سن کر شوہر، ملاح حب علی، نے فوری کینال میں چھلانگ لگا کر بیوی ہدایتاں کو بچایا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ٹانگ پر گہرے زخموں کا علاج جاری ہے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ نارا کینال میں کئی مگرمچھ موجود ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد افراد پر حملے ہو چکے ہیں۔ واقعے کی اطلاع دینے کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف موقع پر نہ پہنچ سکا۔
