شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
آزاد جموں و کشمیر کے نوجوان کی لاش بھارت نے واپس کردی:
مظفرآباد: بھارتی حکام نے آزاد جموں و کشمیر کے ایک نوجوان کی لاش، جو دریائے نیلم میں ڈوب گیا تھا، ہفتے کو چلیانہ کے مقام پر ایک پل کے ذریعے پاکستانی افسران کے حوالے کردی۔
عہدیداروں کے مطابق، 18 سالہ شہزاد منظور 3 جولائی کو شیخ بیلہ گاؤں کے قریب دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں کی کوششوں کے باوجود، 17 دن تک لاش کا کوئی سراغ نہیں ملا، یہاں تک کہ یہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے کیران گاؤں میں دریا کے بائیں کنارے پر دیکھی گئی۔
20 جولائی کو، آزاد جموں و کشمیر کے رہائشیوں کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں بھارتی فوجی اہلکاروں اور مقامی افراد کو دریا کے کنارے سے ایک لاش نکالتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
