google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پنجاب میں صفائی کی نگرانی سیف سٹی کیمروں سے ہوگی

ایس این این نیوز اردو

July 28, 2025

شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صفائی کی بہتری کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ صوبے بھر میں صفائی کی نگرانی کے لیے سیف سٹی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ اقدام ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ شہروں کی صفائی کا جائزہ مؤثر انداز میں لیا جا سکے اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمرے نہ صرف سیکیورٹی بلکہ اب صفائی ستھرائی جیسے شہری مسائل کی نگرانی میں بھی مدد فراہم کریں گے، جس سے بہتری کی سمت اہم پیش رفت متوقع ہے۔