سدرہ شہزاد
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
لاہور بیورو
صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر سے گرین لینڈ اینڈ لیزر کے وفد نے کھوکھر پیلس لاہور میں ملاقات کی، جس میں زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز، جدید ٹیکنالوجی، اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وفد میں سی ای او رانا فیض رسول، ایڈووکیٹ رانا یاسر اور رانا عاطف شامل تھے۔ ملاقات کے دوران لیزر لینڈ لیولنگ، واٹر مینجمنٹ اور زرعی اصلاحات جیسے اہم نکات پر بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر نے گرین لینڈ اینڈ لیزر کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ زرعی ترقی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے۔ حکومت پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔ ملاقات میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔