google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے سروس چارجز میں اضافہ کر دیا

شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

راولپنڈی: پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے مالی سال 2025-26 کے لیے اپنے سروس چارجز میں اضافہ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق پورے پنجاب میں ہو گا۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق، اب جائیداد کی فرد، انتقال یا گرداوری کی ایکسپریس سروس کے ذریعے حاصل کی جانے والی کاپی کی فیس 3500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ بغیر ایکسپریس سروس یہ فیس 800 روپے ہو گی۔

رجسٹری کی کاپی حاصل کرنے کے لیے صارفین کو 1300 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اسی طرح، بنکوں یا دیگر سرکاری و نجی اداروں کے لیے تصدیق شدہ فرد، انتقال یا رجسٹری کی کاپی کی فیس بالترتیب 900 روپے اور 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نئے نرخوں کے مطابق انتقال کی ایکسپریس سروس کے ذریعے وصولی کی فیس 9700 روپے ہو گی۔ اگر انتقال بنک کے ذریعے ہو تو اس پر 1100 روپے فیس لاگو ہو گی، جبکہ بغیر بنک یا ایکسپریس سروس کے بھی یہی فیس یعنی 1100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق یہ اقدامات ادارے کی خدمات کو بہتر بنانے، شفافیت بڑھانے اور عملے کی استعداد کار میں اضافے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ متعلقہ سہولت مراکز پر جمع کروائیں تاکہ بغیر کسی تاخیر کے سروس فراہم کی جا سکے۔