اسکینڈے نیوین نیوز اردو

قبائلی علاقوں میں قیمتی پھل صرف گلہریاں کھا رہی ہیں

شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف – پاکستان


قبائلی علاقوں میں قیمتی پھل صرف گلہریاں کھا رہی ہیں

دنیا بھر میں لاکھوں روپے میں فروخت ہونے والا قیمتی پھل پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بے قدری کا شکار ہے، جہاں یہ صرف گلہریوں کی خوراک بن کر رہ گیا ہے۔

اس پھل کو اردو زبان میں “شاہ بلوط” اور پشتو میں “پرگڑی” کہا جاتا ہے،

جبکہ بین الاقوامی سطح پر اسے “ایکورن (Acorn)” کے نام سے جانا جاتا

ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ایکورن سے تیار کردہ کافی کا صرف 200

گرام کا ایک پیکٹ دنیا بھر میں 40 ڈالر (تقریباً 11,000 روپے) میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں قدرتی طور پر پائے جانے

والے اس نایاب اور قیمتی پھل سے نہ صرف مقامی معیشت کو فروغ دیا جا

سکتا ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتا

ہے۔ تاہم، فی الحال یہ پھل کسی مقامی استعمال یا تجارتی سطح پر نظر انداز

کیا جا رہا ہے، اور اس کا اصل فائدہ صرف جنگلی حیات، خاص طور پر

گلہریوں کو ہی ہو رہا ہے۔

ماحولیاتی و زرعی ماہرین حکومت اور نجی شعبے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس

قیمتی وسائل کو محفوظ، جمع اور تجارتی سطح پر استعمال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Read Previous

ایران نے 6 ہفتوں میں 6 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا

Read Next

مانانوالہ: سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے حاملہ اقراء جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular