اسکینڈے نیوین نیوز اردو

راولپنڈی میں ٹک ٹاک پر تنازع، باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کیا

شمائلہ اسلم


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


بیورو چیف پاکستان


راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو

قتل کردیا۔
راولپنڈی میں ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو

فائرنگ کر کے قتل کردیا۔


پولیس کے مطابق باپ نے طیش میں آ کر 16 سالہ بیٹی کو اپنے موبائل فون

سے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک ڈیلیٹ نہ کرنے پر فائرنگ کر کے موت

کے گھاٹ اتار دیا۔


راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ نے 16 سالہ لڑکی کے قتل کو خودکشی

ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ لڑکی

کو قتل کیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق ملزم باپ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے

مارے جا رہے ہیں۔

Read Previous

عمران خان کا دوٹوک اعلان: اب مذاکرات نہیں، صرف سڑکوں پر احتجاج ہوگا

Read Next

روس: برطرفی کے گھنٹوں بعد وزیر ٹرانسپورٹ مردہ پایا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular