شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
یہ لڑکی جس کا نام عائشہ جاوید ہے، رحیم یار خان شہر کی رہائشی ہے، ایم اے کی سٹوڈنٹ تھی. اس کا والد فوت ہو چکا ہے اور بھائی کوئی نہیں ہے. اسے کچے کے ڈاکو
اغوا کر کے لے گئے. شاہد لنڈ ڈکیت کے ماموں صابر نے اسے موضع بیلے شاہ تھانہ سونمیانی میں کھلے عام رکھا ہوا ہے. وہ اسے ہر طرح سے استعمال کرتے ہیں.
اس کے لیے آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہے، کوئی نہیں جو اس کے پیچھے تھانہ کچہری کے چکر لگائے. کیا ہم اس یتیم بچی کی بازیابی کے لیے آواز بلند کر سکتے ہیں؟
اس لڑکی کی بہن کی مدعیت میں ایف آئی آر بھی دی گئ ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔مقدمہ نمبر 499/24 بجرم 365 تھانہ سٹی رحیم یار خان میں درج ہے۔
