از اسامہ زاہد
دریائے چناب میں درمیانے اور اونچے درجے کا سیلاب
پنجاب سیلاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بدستور برقرار ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ، ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب چنیوٹ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث وہاں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے
متعلقہ ادارے دریاؤں میں پانی کی سطح اور سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
پنجاب میں سیلاب کی تازہ صورتحال