google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

فیلڈ مارشل: دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی

ایس این این نیوز اردو

July 23, 2026

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

از اسامہ زاہد

جی ایچ کیو میں نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کی۔

اس دوران بلوچستان میں امن، سلامتی اور ترقی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی

آرمی چیف نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطرہ بننے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا ہر قیمت پر خاتمے کیا جائے گا۔

بیرونی سرپرستی کا الزام

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم مسلح افواج عوام کے تعاون سے دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔

بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا

انہوں نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال اور محب وطن عوام کی سرزمین ہے۔

فیلڈ مارشل نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی فلاح پر مبنی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔

قومی یکجہتی پر زور

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ قومی یکجہتی، استقامت اور مشترکہ کوششیں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

اجلاس کے خاتمے پر شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج اور آرمی چیف سے متعلق تازہ ترین خبریں