google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پنجاب کا ہاکی بحالی کے لیے 15 کروڑ گرانٹ منظور

ایس این این نیوز اردو

June 11, 2026

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

از اسامہ زاہد

لاہور، 11 جون 2026 پنجاب حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 150 ملین روپے کی گرانٹ منظور کر لی ہے۔ یہ فیصلہ گرانٹ اِن ایڈ کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کی۔

یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو دوبارہ اس کی کھوئی ہوئی عظمت دلانا ہے۔

شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم پلان تیار

ہاکی کی بحالی کے لیے تین مراحل پر مشتمل جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے جس میں فوری، درمیانی مدت اور طویل المدتی اہداف شامل ہیں۔

پنجاب بھر کے اسکولز اور کالجز میں ہاکی مقابلے کروائے جائیں گے۔ کھلاڑیوں کو ہاکی کٹس، پروٹیکٹو گیئر، شرٹس، شوز اور ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔

غیر ملکی کوچز اور سابق اولمپینز کی خدمات

انٹرنیشنل کوچز اور ماسٹر ٹرینرز کی خدمات گرانٹ حاصل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سابق اولمپین کھلاڑیوں کو گریس مینٹرز کے طور پر نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

ہاکی اکیڈمیز اور جدید انفراسٹرکچر

پنجاب بھر میں ہاکی اکیڈمیز کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ جدید ٹرف اور فلڈ لائٹس کی تنصیب کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں بین الاقوامی معیار کے ہاکی اسٹیڈیم تعمیر کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

اسکول سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ اور بیرون ملک تربیت

اسکول سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بیرون ملک تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

خواتین ہاکی اور پنجاب ہاکی سپر لیگ

خواتین ہاکی ٹیم کی تشکیل نو کی ہدایت کی گئی ہے اور گرلز کالجز میں خصوصی ہاکی لیگ شروع کی جائے گی۔

ہاکی فیڈریشن کے اشتراک سے سالانہ پنجاب ہاکی سپر لیگ کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان آئیڈل سیزن 2 کے لیے بھی گرانٹ منظور

اسی اجلاس میں ثقافت اور موسیقی کی بحالی کے لیے پاکستان آئیڈل سیزن 2 کے لیے 70 ملین روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

مریم نواز کی کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات