شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی 9 مئی کیس میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، جس میں جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کیا گیا ہے۔ وہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ لیں گے۔
نیا بینچ آج صبح ساڑھے 10 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ گزشتہ روز اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی تھی، جس کے بعد عدالت نے آج دوبارہ کیس سننے کا فیصلہ کیا ہے۔