google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ہیڈ مرالہ میں دریائے چناب پر اونچے درجے کا سیلاب

سیالکوٹ بیورو

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


ایس این این نیوز اردو

سیالکوٹ: ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق “بھارت کی جانب سے ڈیموں سے پانی چھوڑنے کے بعد، اس وقت ہیڈ مرالہ سے تقریباً 2 لاکھ 47 ہزار 77 کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے۔”
انتظامیہ نے ملحقہ دیہی آبادیوں کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے

جبکہ ریسکیو اور ریلیف ادارے بھی ہائی الرٹ پر ہیں۔ شہریوں کو دریا کے کناروں کے قریب نہ جانے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔