google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

گجرات میں ریکارڈ بارش، تعلیمی ادارے آج بند

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں

ایس این این نیوز اردو

گجرات: ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث بند رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب ضلع گجرات میں 577 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں برساتی نالوں میں طغیانی آگئی اور متعدد دیہات زیرِ آب آگئے۔ شہر کے کئی علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ زراعت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارش اور سیلاب سے مونجی (چاول) کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی کٹائی اکتوبر میں ہونا تھی۔ اس کے علاوہ سبزیاں اور پھلوں کی فصلیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

مزید برآں، گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل اور سیشن کورٹ کے احاطے میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر، سیالکوٹ کے بعد اب گجرات سے بھی متعدد قیدیوں کو لاہور اور گوجرانوالہ کی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، ہیڈ خانکی اور قادرآباد متاثر