اسکینڈے نیوین نیوز اردو

کے ٹو پر برفانی تودہ، افتخار سدپارہ جاں بحق

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

عابدہ کاہلوں


سکینڈے نیوین نیوز ایجنسی، فن لینڈ


اسکردو:
معروف پاکستانی کوہ پیما افتخار سدپارہ کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران

برفانی تودے کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ تین غیر ملکی کوہ پیما

معمولی زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک برفانی تودہ اچانک ان کی ٹیم پر آن گرا۔

الپائن کلب اور ڈپٹی کمشنر عارف حسین کے مطابق، افتخار سدپارہ کا تعلق

گاؤں سدپارہ سے تھا اور ان کی موت تودے میں دبنے کے باعث ہوئی۔

تین زخمی غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد، متعلقہ ایکسپیڈیشن آؤٹفٹر نے پاکستان فوج اور الپائن کلب

سے خصوصی ہیلی کاپٹر آپریشن کی درخواست کی، جسے جی ایچ کیو نے انسانی

ہمدردی کی بنیاد پر منظور کر لیا۔ فوجی ایوی ایشن کی مدد سے شہید کا جسد خاکی

اب اسکردو منتقل کیا جا رہا ہے۔

میجر جنرل عرفان ارشد نے افتخار سدپارہ کے اہلِ خانہ اور کوہ پیمائی برادری

سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

افتخار سدپارہ کی تدفین ان کے آبائی گاؤں سدپارہ میں کی جائے گی۔