شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی – بیورو چیف، پاکستان
کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی اور اورنگی ٹاؤن شپ میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹس کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
میئر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شہر میں مفت پارکنگ کے اعلان اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے بعد کے ایم سی نے غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔
اب تک تین ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں:
10 جولائی: کھارادر پولیس اسٹیشن میں شہریوں کی شکایات پر
28 جولائی: بہادرآباد پولیس اسٹیشن میں سٹی وارڈنز کے چھاپے کے بعد
29 جولائی: بوٹ بیسن پولیس اسٹیشن میں مجرموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے پر
کے ایم سی حکام کے مطابق، اورنگی ٹاؤن شپ پروجیکٹ میں غیر قانونی طریقے سے لیز پر دیے گئے 320 پلاٹس کی لیز منسوخ کی جا رہی ہے۔
حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوامی اراضی پر ناجائز قبضہ اور غیر قانونی فیسوں کا سلسلہ برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسے عناصر کے خلاف مزید کارروائی جاری رہے گی۔
✅