google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

کراچی ڈیفنس میں ماں کے ہاتھوں 2 بچے قتل

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

کراچی: ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں ماں نے اپنے 4 سالہ بیٹی اور 7 سالہ بیٹے کو ذبح کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی کے تنازع کے باعث پیش آیا۔

درخشاں تھانے کی حدود میں پیش آنے والے اس واقعے میں ملزمہ ادیبہ کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ مقتول بچوں کی شناخت سمیحہ غفران (4 سال) اور ضرار غفران (7 سال) کے نام سے ہوئی۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق، عدالت نے بچوں کی حوالگی والد کے سپرد کی تھی، تاہم وہ وقتاً فوقتاً اپنی والدہ سے ملنے آتے تھے۔ بدھ کی دوپہر ملاقات کے دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔