شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
کراچی: شہر قائد میں چوری کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک قیمتی گاڑی میں سوار ملزمان دودھ سے بھری چار ٹینکیاں اٹھا کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واردات بھینس کالونی روڈ نمبر 8 پر پیش آئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار چور باڑے کے باہر رکھی دودھ کی ٹینکیاں اٹھاتے ہیں اور باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔
