google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

کراچی میں بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر، پروازیں منسوخ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو

کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب تک 8 پروازیں منسوخ اور 20 سے زائد تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔

پی آئی اے کی اسکردو سے آنے والی پرواز PK-456 لینڈ نہ کرسکی اور متبادل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دی گئی، جبکہ دبئی سے آنے والی پرواز FZ 335 کو کراچی کے بجائے ملتان بھیجا گیا۔ اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی 4 پروازوں میں تاخیر ہوئی، جب کہ جدہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور کولمبو سے آنے والی پروازیں بھی وقت پر نہ پہنچ سکیں۔

علاوہ ازیں، کراچی سے مدینہ، دبئی، پشاور، ٹورنٹو اور جدہ جانے والی پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے تک تاخیر ریکارڈ کی گئی۔ قومی ایئر لائن کی کراچی سے کوئٹہ کی 2 پروازیں (PK-310، PK-311) اور کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں (PK-308، PK-309) بھی منسوخ کردی گئیں۔ کراچی سے دبئی کی 2 پروازیں بھی آپریشنل مسائل کے باعث منسوخ ہوئیں۔