google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

کراچی میں بارش، گارڈز کمر تک پانی میں کیش بچاتے دکھائی دیے

ایس این این نیوز اردو

August 20, 2025

شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

کراچی میں شدید بارش کے باعث ایک کیش وین پانی میں پھنس گئی، جس کے بعد سیکیورٹی گارڈز نے لاکھوں روپے سے بھرے تھیلے سر پر اٹھا کر کمر تک پانی میں چلتے ہوئے محفوظ مقام تک پہنچانے کی کوشش کی۔

مون سون بارشوں نے شہر کو ایک بار پھر ڈبو دیا ہے، کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ اسی دوران وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈز بارش کے پانی میں سے گزر کر کیش بیگز کو بچاتے ہوئے محفوظ جگہ پر منتقل کر رہے ہیں۔