اسکینڈے نیوین نیوز اردو

کراچی ایئرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
کراچی ایئرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کی دو کوششیں ناکام

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سونے کی اسمگلنگ کی دو الگ کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ یہ کارروائیاں

معمول کی جانچ پڑتال کے دوران عمل میں آئیں۔

حکام کے مطابق کسٹمز ٹیم نے مسافروں کے سامان اور جسمانی تلاشی کے دوران 100 تولہ سونا اور 11 ہزار 900 امریکی ڈالر

برآمد کیے۔ ضبط شدہ سونے میں 10 اینٹیں شامل تھیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا کہ برآمد کیے گئے سونے اور غیر ملکی کرنسی کی کل مالیت تقریباً پانچ کروڑ سے زائد

روپے بنتی ہے۔

یہ اسمگلنگ دبئی اور استنبول جانے والے مسافروں کے ذریعے کی جا رہی تھی۔ واقعے کے بعد کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج

کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز ملک میں غیر قانونی اسمگلنگ روکنے اور قومی خزانے کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں

مزید مؤثر بنا رہا ہے۔

مزید قومی اور بین الاقوامی خبریں پڑھنے کے لیے ہماری صفحہ ملاحظہ کریں۔