google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

کراچی الفلاح میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

کراچی کے علاقے ملیر الفلاح ملت ٹاؤن میں ایک ڈمپر کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں تین سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کا ماموں زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملت ٹاؤن موڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار عون محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ماموں سلمان زخمی ہوا۔

زخمی ماموں سلمان نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھانجے کو ساتھ لے کر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے ٹکر ماری۔ عون محمد والدین کا اکلوتا بچہ تھا۔

پولیس کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم کلینر اور اس کا ساتھی گرفتار کرلیا گیا اور ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔