شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
کراچی میں 550 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کئی علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی بند ہے، جس کے باعث گرمی اور حبس نے عوام کو بے حال کر دیا ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث شہر کی سڑکیں زیرِ آب ہیں جبکہ ایندھن کی سپلائی معطل ہونے سے کمپنی کی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش رکے کئی گھنٹے گزر گئے مگر فالٹ درست کرنے کے لیے کے الیکٹرک کا عملہ تاحال نہیں پہنچا۔ شہر میں بجلی کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی متاثر ہو رہی ہے۔