google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ڈی سی ننکانہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل کا دورہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


ایس این این اردو

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے تحصیل ہی

کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال سانگلہ ہل کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ

اسسٹنٹ کمشنر اسامہ امانت، سی او ہیلتھ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،

ایکسین بلڈنگ اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سمیت دیگر افسران

بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، ڈائیلسز وارڈ اور

دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور

علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال میں دستیاب سہولیات پر

اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈی سی محمد تسلیم اختر راو نے ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، صفائی

ستھرائی اور ادویات کے اسٹاک کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے

ری ویمپنگ کے جاری کام کی رفتار اور معیار کو بہتر بنانے کے

احکامات دیے۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پارکس اور گرین ایریاز

کی حالت بہتر بنائی جائے تاکہ مریضوں کو خوشگوار ماحول فراہم

کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلع کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں

ادویات کی قلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ڈاکٹرز یا عملے کی

غیر حاضری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔