اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ڈپٹی کمشنر اور وائس چانسلر کا بابا گورونانک یونیورسٹی
ڈپٹی کمشنر اور وائس چانسلر کا بابا گورونانک یونیورسٹی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رپورٹ: خالد چوغطہ


ایس این این نیوز اردو

ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر اور وائس چانسلر بابا گورونانک یونیورسٹی کا نئے کیمپس کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راؤ تسلیم اختر اور بابا گورونانک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران نے زیرِ

تعمیر بابا گورونانک یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب کے ایگزیکٹو انجینئر محمد کاشف نے وائس چانسلر اور ڈپٹی

کمشنر کو فیز ون کے ترقیاتی منصوبے پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں تعمیراتی کاموں کی موجودہ صورتحال، مقررہ ٹائم لائنز

اور منصوبے کے اہم تکنیکی و انتظامی پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران نے ترقیاتی منصوبے پر مؤثر عملدرآمد اور بروقت تکمیل کی اہمیت پر

زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے بلا تعطل تسلسل کے لیے منصوبوں کی وقت پر تکمیل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ

مقررہ شیڈول کی پابندی یونیورسٹی کی بڑھتی ہوئی تعلیمی اور انتظامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ڈپٹی کمشنر راؤ تسلیم اختر نے یونیورسٹی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نئے

کیمپس کو جلد از جلد یونیورسٹی کے حوالے کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے،

کام کی رفتار برقرار رکھنے اور کیمپس کو صاف و سرسبز ماحول میں تبدیل کرنے پر بھی زور دیا تاکہ ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دیا جا سکے۔

دورے کے موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ رجسٹرار بابا گورونانک یونیورسٹی مبشر طارق، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد

اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نعمان عزیز بھی موجود تھے، جبکہ ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی

کمشنر (ریونیو) ماہین فاطمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد شاہد کھوکھر اور اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت شریک تھیں۔

دورے کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران، ڈپٹی کمشنر راؤ تسلیم اختر اور دیگر افسران نے نئے کیمپس میں

شجرکاری بھی کی، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، سرسبز ماحول کے فروغ اور گرین کیمپس کے تصور کو عملی شکل دینا تھا۔

مزید تفصیلات کے لیے بابا گورونانک یونیورسٹی سے متعلق تازہ خبریں یہاں پڑھیں۔