شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے معاہدے پر جلد حتمی اتفاق ہو جائے گا
سابق امریکی افسر الزبتھ ہورسٹ کو پاکستان میں قائم مقام سفیر مقرر کیا گیا۔
اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے جمعے کے روز اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، انسداد دہشت گردی میں تعاون اور مئی میں بھارت و پاکستان کے درمیان جھڑپوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے حکام کے مطابق یہ ملاقات گزشتہ تین برسوں میں وزرائے خارجہ کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی بات چیت تھی، جسے پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات سے متعلق معاہدہ جلد طے پا جائے گا، جو دونوں ملکوں کے اقتصادی مفادات کو فروغ دے گا۔
اس کے علاوہ امریکا نے سابق اعلیٰ افسر الزبتھ ہورسٹ کو پاکستان میں نیا قائم مقام سفیر مقرر کر دیا ہے، جس سے باہمی سفارتی رابطوں کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔