google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

چک 84RB میں لینڈ ریکارڈ آن لائن بند، عوام شدید پریشان

ایس این این نیوز اردو

December 11, 2025

شاہین اقبال طاہر

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


تحصیل رپورٹر شاہکوٹ

یس این این اردو

تحصیل شاہکوٹ کے نواحی علاقے چک نمبر 84RB میں لینڈ ریکارڈ سسٹم کے آن لائن نہ ہونے سے عوام شدید مشکلات کا شکار\

ہیں۔

دیہی ریونیو ریکارڈ ڈیجیٹل سسٹم میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے زمینوں کی خرید و فروخت مکمل طور پر معطل ہو چکی

ہے، جس کے باعث نہ صرف معاشی سرگرمیاں رک گئی ہیں بلکہ سرکاری خزانے کو بھی روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی بار متعلقہ دفاتر کے چکر لگانے کے باوجود ریکارڈ آن لائن نہیں کیا جا سکا۔ انتقال، فرد اور ملکیت

کی تصدیق نہ ملنے سے درجنوں پراپرٹی ڈیلز رکی پڑی ہیں، جس سے خریدار اور فروخت کنندگان شدید پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق لینڈ ریکارڈ کی عدم دستیابی نے پراپرٹی مارکیٹ، زرعی معاہدوں، لیز اور مالی لین دین کو بری طرح متاثر کر دیا

ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ڈیجیٹلائزیشن کے دعوے اس غیر فعال سسٹم نے ناکام بنا دیے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، کمشنر لاہور اور ڈی سی ننکانہ صاحب سے فوری نوٹس لینے کا

مطالبہ کیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ چک 84RB کا ریکارڈ ہنگامی بنیادوں پر آن لائن کیا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہو سکیں اور سرکاری

خزانے کو نقصان سے بچایا جا سکے۔