شاہین اقبال طاہر
تحصیل رپورٹرشاہ کوٹ
ایس این این اردو
چک جھمرہ کے علاقے تھانہ چک جھمرہ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار گنے سے لدی الٹی ہوئی
ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ایک شخص اور اس کی دو بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ کار میں سوار خاندان کے دیگر
افراد زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثہ ایکسپریس وے پر چک نمبر 154 ر۔ب بگھیاڑا اور ڈسکہ کے درمیان پیش آیا۔ AUS-77 نمبر کی MG گاڑی ساہیانوالہ
انٹرچینج سے فیصل آباد کی جانب جا رہی تھی۔
ریسکیو اہلکار اور متعلقہ پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق
متاثرہ خاندان کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ اسلام آباد سے واپس آ رہا تھا۔
مزید ملکی اور بین الاقوامی خبریں پڑھنے کے لیے ہماری صفحہ ایس این این اردو ملاحظہ کریں۔
