اسکینڈے نیوین نیوز اردو

چونیاں گلی میں کھیلتی 10 سالہ بچی کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کر...

سدرہشہزاد
اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی
لاہور بیورو

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

چونیاں گلی میں کھیلتی 10 سالہ بچی کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنیوالا ملزم اپنے پسٹل سے مخصوص اعضا پر فائر لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ ظہیر آباد کالونی میں 10 سالہ بچی اپنی پھوپھو کے گھر جا رہی تھی کہ اسی محلے کے رہائشی ملزم ریاست نے بچی کو گلی میں اکیلا پا کر بوس و کنار اور غیر اخلاقی حرکات شروع کر دیں جس پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا اور ملزم کی تلاش شروع کی ایس ایچ او قربان نواز پر مشتمل ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزم نے جلد بازی میں نیفے سے پسٹل نکالا تو فائر چل گیا ملزم ریاست اپنے ہی پسٹل کا فائر مخصوص اعضا پر لگنے سے زخمی ہو گیاتھانہ سٹی چونیاں پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں DHQ ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے-