اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پیپلز پارٹی رہنما آغا سراج درانی انتقال کر گئے

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


رپورٹ: شاہین اقبال طاہر

ایس این این نیوز اردو

‏کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ

اسمبلی آغا سراج درانی 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ

گزشتہ کچھ روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

آغا سراج درانی طویل عرصے سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے

اور انہیں سندھ کی پارلیمانی سیاست کا ایک اہم ستون سمجھا جاتا

تھا۔ وہ متعدد بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور کئی برس

تک اسپیکر سندھ اسمبلی کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔

مرحوم 5 اکتوبر 1953 کو شکارپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی

تعلیم سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کراچی سے حاصل کی اور بعد ازاں

سندھ مسلم گورنمنٹ لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔

ان کے انتقال پر پیپلز پارٹی قیادت، اراکینِ اسمبلی اور مختلف سیاسی

رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیاسی حلقوں کا

کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کی وفات سے سندھ کی سیاست ایک

باوقار اور تجربہ کار رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔