اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پیرا فورس سمندری کی کارروائی، اوورسیز پاکستانی کو انصاف
پیرا فورس سمندری کی کارروائی، اوورسیز پاکستانی کو انصاف

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

مرزا آصف

| ایس این این نیوز اوارڈ

سمندری

سمندری میں پیرا فورس نے مؤثر اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک برطانوی نژاد اوورسیز پاکستانی کو اس کا قانونی حق دلا

دیا۔ یہ کارروائی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حالیہ نافذ کردہ آرڈیننس کے تحت عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج کی خصوصی ہدایات پر پیرا فورس سمندری کے انویسٹیگیٹنگ

آفیسر رانا ہارون جاوید نے تحصیلدار سمندری محسن پڈھیار کے ہمراہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران محمد عمر ولد ناظر حسین، سکنہ 192 گ ب مرید والہ کی دس مرلہ ملکیتی اراضی، جو سال 2005 سے غیر\

قانونی قبضے میں تھی، چند ہی گھنٹوں میں مکمل طور پر واگزار کرا لی گئی۔

اوورسیز شہری محمد عمر نے بتایا کہ وہ ماضی میں سفارت خانے اور عدالتوں سے بھی رجوع کر چکے تھے، تاہم انہیں انصاف نہ

مل سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے آرڈیننس کے تحت پہلی بار فوری اور مؤثر انصاف ممکن ہوا ہے۔

محمد عمر نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس سمندری کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے

کہا کہ پیرا فورس قلیل عرصے میں تحصیل سمندری میں عوام کے اعتماد کی علامت بن چکی ہے۔