خلدچوغطہ
ایس این این نیوز اردو
پریس ریلیز
مورخہ: 4 فروری 2026
کراچی: سندھ حکومت کی ہدایت پر ماڑی پور ٹاؤن میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس مہم کا افتتاح میونسپل
کمشنر ماڑی پور ٹاؤن جاوید قمر نے ماڑی پور گریکس ہیلتھ آفس، یونین کونسل میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔
اس موقع پر ہیلتھ افسران، ماڑی پور ٹاؤن کے دیگر افسران اور متعلقہ یونین کونسل کے وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔
میونسپل کمشنر جاوید قمر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے، جس کی وجہ سے بچے زندگی
بھر کے لیے معذور ہو سکتے ہیں۔ یہ مرض نہ صرف متاثرہ بچوں بلکہ ان کے والدین اور پوری انسانیت کے لیے دکھ اور تکلیف کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ملک کے نونہالوں کو صحت مند اور محفوظ زندگی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی
ہے، جن میں پولیو کے قطرے پلانا ایک اہم قدم ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین ماڑی پور ٹاؤن ہمایوں محمد خان کی جانب سے واضح
ہدایات ہیں کہ پولیو مہم میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اس مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائے۔
میونسپل کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو کے قطروں کی اہمیت اور فوائد سے متعلق عوام اور والدین میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے
باقاعدہ مہم بھی چلائی جا رہی ہے، تاکہ لوگ بڑھ چڑھ کر اس قومی مہم میں حصہ لیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماڑی پور ٹاؤن کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے اور تمام بچے ایک صحت
مند زندگی گزار سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، جو آنے والے وقت میں ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالیں گے،
لہٰذا ان کی صحت اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انفارمیشن آفیسر
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڑی پور
کیا ماڑی پور ٹاؤن پولیو فری بننے کے قریب ہے؟ تازہ پولیو مہم نے نئی امید جگا دی۔
