google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پولیس کی بروقت کارروائی سے شہری تشدد کا واقعہ ٹل گیا

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم،

بیورو چیف پاکستان

ایس این این نیوز اردو

لاہور: بصیر پور میں چوری کے شبہے میں شہریوں نے ایک شخص کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔


مشتبہ شخص کی شناخت منیر ولد غلام محمد کے نام سے ہوئی۔ مشتعل شہریوں نے نہ صرف اس کے بال کاٹے بلکہ زنجیروں سے باندھ دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مشتبہ چور سمیت تشدد میں ملوث شہریوں کو حراست میں لے لیا۔


پولیس نے نمبر دار شفیق اور دیگر افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پولیس کی بروقت مداخلت سے ممکنہ سنگین صورتحال ٹل گئی۔


انہوں نے واضح کیا کہ “کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”

ڈی آئی جی نے مزید کہا:

“چور ہو یا قانون شکن، دونوں کے لیے قانون برابر ہے۔


شہری مشتبہ افراد کی اطلاع 15 پر دیں، خود کارروائی نہ کریں۔”

پولیس نے واقعے کی مکمل رپورٹ تیار کر لی ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔