مبین چیمہ
بیورو چیف ایس ایس نیوز
شیخوپورہ
پنجاب میں بلدیاتی نظام میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ گورنر
پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے “لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025” پر
باضابطہ دستخط کر دیے ہیں، جس کے ساتھ ہی صوبے میں نیا بلدیاتی قانون نافذ ہو گیا ہے۔
نئے قانون کے تحت ہر یونین کونسل میں 13 ارکان ہوں گے، جن میں
9 براہ راست منتخب کونسلرز اور 4 مخصوص نشستیں خواتین،
نوجوانوں، مزدوروں اور اقلیتوں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔
قانون کے مطابق چئیرمین اور نائب چئیرمین کا انتخاب داخلی ووٹنگ
کے ذریعے کیا جائے گا۔ مزید برآں، تمام منتخب ارکان کو ایک ماہ کے
اندر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اہم تبدیلی کے طور پر وارڈ سسٹم ختم کر دیا گیا ہے، اور اب یونین
کونسلز میں براہ راست نمائندگی کا نیا طریقہ نافذ ہوگا۔
یہ پیش رفت صوبائی سطح پر مقامی حکومت کے ڈھانچے کو مزید
فعال اور شفاف بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔