شاہین اقبال طاہر
تحصیل رپورٹر، شاہ کوٹ
ایس این این نیوز اردو
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نئے اعلان کردہ
شیڈول کے تحت ووٹنگ 15 فروری 2026 کو صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 4 بجے تک مسلسل جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے حصول کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر 2025 کو جاری کیا جائے گا، جبکہ
امیدوار 22 سے 27 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 30 دسمبر 2025 سے 3 جنوری 2026 تک مکمل کیا جائے گا۔ امیدواروں کی جانب سے اپیلیں 5 سے
8 جنوری 2026 تک دائر کی جا سکیں گی، جن پر الیکشن ٹربیونلز 9 سے 13 جنوری 2026 تک فیصلے سنائیں گے۔
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی
نشانات 16 جنوری 2026 کو الاٹ کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے نتائج 16 سے 19 فروری 2026 کے دوران مرتب کیے جائیں گے۔
