رپورٹ: شمائلہ اسلم،
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
پنجاب حکومت نے صوبے میں کاروباری سہولتوں اور سرمایہ کاری کے
فروغ کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے “ای بز” پورٹل کا باضابطہ
آغاز کر دیا ہے۔
یہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو ان
کے دفاتر یا گھروں سے مکمل طور پر آن لائن اجازت نامے، لائسنس،
رجسٹریشنز اور زمین کے استعمال میں تبدیلی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
حکومتِ پنجاب کے مطابق، “ای بز” پورٹل کے ذریعے کاروباری طبقے
کو اب سرخ فیتہ، غیر ضروری تاخیر اور دفتری پریشانیوں سے نجات
ملے گی۔ یہ اقدام صوبے میں شفاف، موثر اور کاروبار دوست ماحول
کے قیام کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پورٹل نہ صرف صوبائی معیشت کو مضبوط
کرے گا بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گا۔