حماد کاہلوں
ایس این این اردو
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 12 اکتوبر تک تمام انتظامی تیاریاں مکمل کر لی
جائیں گی، جبکہ ڈی لمیٹیشن کمیٹیاں 13 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک
ابتدائی فہرست تیار کریں گی۔ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست یکم
نومبر کو شائع کی جائے گی۔ ووٹرز کو 2 نومبر سے 16 نومبر تک
اعتراضات جمع کرانے کی سہولت حاصل ہوگی، جبکہ ڈی لمیٹیشن
اتھارٹیز یہ اعتراضات یکم دسمبر تک نمٹا دیں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 8 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔